لاہور ،پولیس نے 30سال قبل قتل کرکے روپوش ہونیوالے قاتل کا کھوج لگا لیا

ہڈیارہ پولیس نے قتل کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا

جمعہ 26 اگست 2016 10:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء) لاہور پولیس کا تاریخی کارنامہ 30سال قبل قتل کرکے روپوش ہونے والے قاتل کا کھوج لگا لیا۔ ہڈیارہ پولیس نے قتل کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ایس ایچ او ہڈیارہ صفدر عباس نے خبر رساں ادارے کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عنایت ولد بوٹا نے 30سال قبل گوجرانوالہ کے رہائشی لطیف کا قتل کردیا جس کا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ گوجرانوالہ میں درج ہے۔

(جاری ہے)

ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور ہڈیارہ کے علاقہ بھسین میں نام بدل کر رہائش اختیار کرلی پولیس کو قاتل کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تو پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے نگرانی شروع کردی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم عنایت آج کل راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں موجود ہے۔ بدھ کی شب ایس ایچ او ہڈیارہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مار کر ملزم عنایت کو پکڑ لیا اور گزشتہ روز اُسے حوالات میں بند کردیا۔ ایس ایچ او صفدر عباس نے کہا کہ اگر جرم کو 50سال بھی گزر جائیں تو کوشش کرنے سے مجرم قانون کے ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا۔

متعلقہ عنوان :