حکومت کا کسانوں کو کھاد پر53ارب80کروڑ روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ

جمعہ 26 اگست 2016 10:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء)حکومت نے کسانوں کو کھاد پر53ارب80کروڑ روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستیاب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ کھاد پر سبسڈی دینے کا بوجھ وفاق اور چاروں صوبے برداشت کر یگی ،یوریا کھاد پر42ارب90کروڑ سبسڈی دی جائے گی تاہم یوریا کھاد پر10ارب 80کروڑ کیش سبسڈی دی جائے گی،اس طرح یوریا کے فی بیگ پر390روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی پی اے کھاد پر10ارب80کروڑ روپے سبسڈی دینے کے ساتھ ساتھ فی بوری پر300روپے سبسڈی دی جائے گی،سنگل سلفر فاسفیٹ پر فی بیگ117روپے سبسڈی دی جائے گی،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کھاد پر سبسڈی کی فراہمی کیلئے سٹیٹ بنک ان پاکستان میں خصوصی اکاؤنٹ کھولا جائے گا جو وفاق اور صوبے اس میں بقایا کریں گین