سلمان خان کے خلاف بات کرنے پر بھارتی ہیئر اسٹالسٹ کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں

اداکار اپنے مداحوں کو غلط کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، سپنا موتی بھاونانی ان کے مختلف بیانات کے باعث میں خود کو بھارتی کہلانے میں شرم محسوس کرتی ہوں، سپنا

جمعہ 26 اگست 2016 10:28

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء ) بھارتی فلم اور فیشن انڈسٹری سے منسلک معروف ہئیراسٹائلسٹ سپنا موتی بھاونانی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے بارے میں بات کرنے پر انہیں زیادتی اور جان سے ماردینے کی بھی دھمکیاں مل چکی ہیں۔بھارتی فلم نگری میں سلمان خان کو گاڈ فادر کی حیثیت حاصل ہے کوئی ان کی مخالفت میں کچھ کہہ دے تو اس کی خیر نہیں رہتی، ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اور فیشن انڈسٹری کی جانی مانی ہیئر اسٹالسٹ سپنا موتی بھاونانی کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

سپنا کو سلمان خان کی مخالفت کے حوالے سے شہرت حاصل ہے ، وہ دبنگ خان کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتی رہتی ہیں اور اس کا انہیں خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپنا بھاونانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان بے کار قسم کی فلموں میں بندروں کی طرح ناچتے ہیں اور اپنے مداحوں کو غلط کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، انہیں سلمان خان کے بارے میں کہنے کے حوالے سے قتل کی دھمکیاں بھی مل چکی ہیں، وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں کسی بھی بندر سے نہیں ڈرنا نہیں چاہیئے۔

(جاری ہے)

متعدد لوگوں نے کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے بارے میں کچھ نہ کہیں ورنہ قتل کردی جائیں گی جس پر انہیں پہلے بہت حیرانی ہوئی تھی کیونکہ انہیں اس سے قبل سب افواہیں لگتی تھیں لیکن ان دھمکیوں کے بعد انہیں اس کی حقیقت کا احساس ہوگیا۔بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ نے کہا کہ وہ سلمان خان کے بیانات کے باعث خود کو بھارتی کہلانے میں شرم محسوس کرتی ہیں۔ انہیں ٹوئٹر پر بھی متعدد دھمکیاں دی گئیں جب کہ دھمکیاں دینے والے لوگ کوئی اور نہیں سلمان خان کے فارغ چیلے ہی تھے جن کو انہوں نے بلاک بھی کردیا تھا لیکن یہ تمام باتیں انہیں سچ بولنے سے نہیں روک سکتیں۔

متعلقہ عنوان :