عراق میں خودکش کار بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک آٹھ زخمی

جمعہ 26 اگست 2016 10:27

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء) عراق میں داعش کے خودکش حملے میں کم از کم پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ فلوجہ میں خودکش حملہ آور نے فوجی چوکیوں کے نزدیک دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے قریبی علاقے آلبو بالی میں بھی ایک خودکش حملہ آور نے کار بم دھماکہ کرنے کی کوشش کی تاہم اسکی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :