جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،عامر لیاقت حسین

قومی پرچم کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا، مجھے قتل کیا گیا تو اسکے ذمہ دار الطاف حسین اور ایم کیو ایم لند ن ہوگی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 26 اگست 2016 10:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ سے لاتعلقی اختیار کرنے والے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین ہوں گے ،فاروق بھائی سچے ہیں توخودکولیڈرقراردیں،قائدایم کیوایم سے لاتعلق ہوجائیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگومیں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے3ماہ تک بہت سی ایسی باتیں سنیں جوناقابل برداشت ہیں، مجھے جو کہاگیاوہ برداشت سے باہر ہیں مجھے لگامیں مہاجرقوم کے لئے لڑرہاہوں ،میں کراچی کے حالات صحیح کرنیکی کوشش کررہاتھا،میں نے3ماہ تک انکاساتھ دیا جب کوئی سامنے نہیں آرہاتھا اس سب کے باوجود مجھے بہت جلدغدارقراردیدیاگیا ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ تم کو مصطفیٰ کمال سے بھی بڑے غدار ہو، تمہارا حال تومصطفیٰ کمال سے بھی برا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فاروق بھائی سچے ہیں توخودکولیڈرقراردیں،قائدایم کیوایم سے لاتعلق ہوجائیں،میں نے قائدسے مکمل لاتعلقی اختیارکرنیکی بات کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی کس سے مشورہ لیں گے ، اس سے جو غدار ہے ،اس لئے فاروق بھائی کو واضح طور پر الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کرنا ہوگامیں دعا کرتا ہوں کہ کاش فاروق بھائی دوری اختیار کرلیں،فاروق بھائی قائدسے لاتعلقی کااظہارکریں انکوگلے لگاوٴں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بوریوں کی دھمکی دی جارہی ہے اگرمیں مرجاوٴں تومجھے قومی پرچم میں لپیٹ کردفن کیاجائے۔