افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور بارڈر پر سخت سیکورٹی،بھارت نے افغانیوں کیلئے صحت بارے ویزہ شرط ختم کردی،قائمہ کمیٹی سیفران میں انکشاف
کابل سے بھارت کا ریٹرن ٹکٹ 40ہزار سے کم کرکے4ہزار روپے کر کے فلائٹس کو بھی دگنا کردیا گیا ہے پاکستان افغان مہاجرین کیلئے فی خاندان3بوریاں گندم دے گا ،،2ہزار افغان طلباء کو سکالرشپس دےئے جائیں گے،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ اراکین کمیٹی کا وزیرستان کے پولٹیکل ایجنٹس کی عدم شرکت پر واک آ ؤٹ ، چےئرمین کمیٹی منا کر لے آئے
جمعہ 26 اگست 2016 10:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے سیفران میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور بارڈر پر سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے انڈیا نے افغانیوں کیلئے صحت کے حوالے سے ویزہ کی شرط ختم کردی اور کابل سے بھارت کا ریٹرن ٹکٹ 40ہزار سے کم کرکے4ہزار روپے کر کے فلائٹس کو بھی دگنا کردیا ہے،پاکستان میں15لاکھ60ہزار رجسٹرڈ اور اتنے ہی غیر رجسٹرڈ ہیں،پاکستان کی طرف سے افغان مہاجرین کیلئے فی خاندان3بوریاں گندم دی جائے گی،پاکستان کی طرف سے2ہزار افغان طالب علموں کو سکالرشپس دےئے جائیں گے۔
اراکین کمیٹی نے وزیرستان کے پولٹیکل ایجنٹس کی عدم شرکت پر واک آ ؤٹ کیا جن کو چےئرمین کمیٹی منا کر لے آئے۔کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز وزارت سیفران میں چےئرمین محمد جمالدین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اکثریتی ممبران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین کمیٹی نے کہا کہ تمام اضلاع جہاں پر افغان مہاجرین آباد ہیں کے ڈی سی اوز سے تفصیلات طلب کی جائیں گی کہ ان کے ضلع میں افغانیوں کیلئے کتنے منصوبے بنائے گئے ہیں،اگر انکی تفصیلات سے کمیٹی مطمئن نہیں ہوئی تو ان علاقوں کا دورہ کیا جائے گا،افغانیوں کی فلاح کے حوالے سے کام کرنے والا ادارہ ”راہا(RAHA) کو دوسرے علاقوں کی طرح فاٹا میں بھی کام کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ستاھ جو پاکستانی دبوی اور سعودی عرب میں پریشان ہیں ان کیلئے بھی کوئی اقدامات کئے جانے چاہئیں،افغان مہاجرین کی مہمان نوازی ہم نے کی لیکن ان سے فائدہ بھارت لینے جارہا ہے،ہمیں افغانیوں کیلئے بھارت سے زیادہ بہتر کرنا پڑے گا،پاکستانیوں نے افغان مہاجرین سے رشتے کر رکھے ہیں لیکن جو افغانی واپس نہیں جائیں گے ان کو دہشتگرد شمار کیا جائے گی،کمیٹی کو سیفران کی وزارت کے حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ افغان مہاجرین کیلئے2009ء سے2015ء تک534 منصوبوں پر کام کیا گیا جن پر 6ارب روپے لگائے گئے ہیں،خیبرپختونخوا میں9لاکھ 35ہزار832 رجسٹرڈ مہاجرین کیلئے252 منصوبوں پر کام کیا گیا ہے،بلوچستان میں2لاکھ 85ہزار93مہاجرین کیلئے(245) منصوبوں پر کام کیا گیا،پنجاب میں ایک لاکھ 67ہزار 332مہاجرین کیلئے23 منصوبوں پر کام کیا گیا،سندھ61ہزار475مہاجرین کیلئے14منصوبے بنائے گئے کراچی میں رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد کراچی ایسٹ میں17657اور کراچی ریسٹ میں2571ہے سیکرٹری سیفران نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں15لاکھ66ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں جبکہ اتنے ہی غیر رجسٹرڈ ہیں،چیف کمشنر سیفران نے کمیٹی کو بتایا کہ مہاجرین کی2005ء میں مردم شماری کی گئی اور2007میں ان لوگوں کو ہی رجسٹرڈ کیا گیا جن کی مردم شماری کی گئی۔
2005ء میں فاٹا میں جتنے مہاجرین کے کیمپ تھے ان کو بند کردیاگیا اور 2012ء میں فاٹا کو راہا(RAHA) میں شامل کیا گیا لیکن UNHCRکی جہاں رسائی نہیں ہوئی وہ وہاں پر کام نہیں کرتے اس لئے فاٹا میں کام نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ PORکارڈ کے حامل افغان مہاجرین شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بنوا سکتے،10سے15پاکستانیوں نےPOR کارڈ بنوایا تو ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلا ک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ایم این ایز اور سینیٹر اپنے منصوبوں کیلئے متعلقہ ضلع کے ڈی سی سیفران وزارت اور سیفران کے کمشنر ز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔15لاکھ66ہزار مہاجرین میں سے66 فیصد کیمپوں میں اور34فیصد کیمپوں سے باہر رہے۔74فیصد مہاجرین پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ44لاکھ مہاجرین 1980ء میں آئے ان میں60لاکھ واپس چلے گئے ہیں،وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ 31دسمبر2016ء تک تمام مہاجرین واپس چلے جائیں،غیر رجسٹرڈ کو وزیراعظم نے رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیا لیکن وزارت داخلہ نے نہیں کہا کہ اب مہاجرین کو رجسٹرڈ کرنا مشکل ہے اس کے لئے9ماہ لگیں گے،نان رجسٹرڈ مہاجرین کیلئے15نومبر اور رجسٹرڈ کیلئے 31دسمبر2016ء کا ٹائم دیا گیا ہے،عیدالفطر کے بعد70 ہزار رجسٹرڈ مہاجرین واپس چلے گئے ہیں۔ ایک لاکھ13ہزار878غیر رجسٹرڈ واپس گئے ہیں 50ہزار اگست اور30ہزار جولائی میں گئے۔بارڈر مینجمنٹPORکارڈ کے حامل کو تین وزٹ کی اجازت دی گئی،افغانستان میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے افغانستان سے لوگ پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آتے تھے جو اب آنا بند ہوگئے ہیں بھارت کی طرف سے افغانیوں کو صحت کے حوالے سے ویزہ کی شرط ختم کردی گئی ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 26 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے،پرویز خٹک
-
پاکستان دنیا کے ان چودہ ملکوں کی فہرست میں بھی شامل ہے جو جہاز اور آبدوزیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بریگیڈئر وحید ممتاز
-
گزشتہ تین سالوں سے صوبائی حکومت کنٹینرپرناچ گانے اور قوم کو گمراہ کرنے کے ساتھ احتجاج میں مصروف نظرآرہی ہے،عابد شیر علی
-
حکومت کا کسانوں کو کھاد پر53ارب80کروڑ روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا
-
چینل کے دفترپر حملے کے ا لزام میں 2 خواتین گرفتار
-
لاہور ،پولیس نے 30سال قبل قتل کرکے روپوش ہونیوالے قاتل کا کھوج لگا لیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں سونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان
-
کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ،2 زخمی،حملہ آور گرفتار
-
”یہ سب میرے لئے مناسب نہ تھا“،لبنانی اداکارہ نے فحش فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی
-
عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور، عہدے سے برطرف
-
عراق میں خودکش کار بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک آٹھ زخمی
-
بھارت، ایمبولینس کے پیسے نہ تھے، شوہر بیوی کی لاش کندھے پر اٹھا کر 12کلومیٹر پیدل چلتا رہا
-
شامی خانہ جنگی: حکومتی فوج اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ دونوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے، رپورٹ
-
جرمن فوج کا اپنے طیارے ترکی سے اردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور
-
فلپائن میں مسلمان عسکریت پسندوں نے تاوان نہ ملنے پر یرغمالی کا سر قلم کر دیا
-
سلمان خان کے خلاف بات کرنے پر بھارتی ہیئر اسٹالسٹ کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں
-
کابل ۔مزار شریف میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک 14 دیگر زخمی
-
گوادر ، لیویز چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر دہشت گردوں کاراکٹ حملہ ،تحصیلدار سمیت7 لیویز اہلکار شہید، رسالدار میجر سمیت3 اہلکار زخمی
-
کراچی،مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاترمسمارکرنے کاسلسلہ شروع
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر کو فون
-
افغان حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،سرتاج عزیز
-
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستا ن کا الطاف حسین کے امریکا میں کارکنان سے حالیہ خطاب سے بھی اعلان لاتعلقی
-
بھارت کو افغانستان سے مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے،پاکستان
-
سارک سیکرٹریز خزانہ کانفرنس، دوہرے ٹیکسوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل ، کسٹم کے معاملات کو آسان بنانے پر اتفاق
-
نوازشریف جب تک حساب نہیں دو گے پیچھا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان
-
افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور بارڈر پر سخت سیکورٹی،بھارت نے افغانیوں کیلئے صحت بارے ویزہ شرط ختم کردی،قائمہ کمیٹی سیفران میں انکشاف
-
احتجاج اور دھرنا قصاص کے حصول کیلئے ہے، طاہرالقادری
-
جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،عامر لیاقت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.