آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر کو فون

کابل میں دہشتگر د واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار آرمی چیف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر اور امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

جمعہ 26 اگست 2016 10:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کرکے کابل میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا،آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت کی،آرمی چیف کی جاب سے افغان صدر کو فراہم کردہ معلومات پر کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

آرمی چیف نے و اضح کیا کہ پاک سررمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،فراہم کردہ فون نمبرز پر پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیا،شواہد کے مطابق فراہم کردہ سمز افغان باشندوں کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں آرمی چیف راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن اور امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولسن کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر گفتگو ہوئی، بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اتحادی فوج کے کمانڈر اور نمائندہ خصوصی نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔