گوادر ، لیویز چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر دہشت گردوں کاراکٹ حملہ ،تحصیلدار سمیت7 لیویز اہلکار شہید، رسالدار میجر سمیت3 اہلکار زخمی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی واقعہ کی مذمت ،فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 26 اگست 2016 10:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء)بلوچستان کے علاقے گوادر میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر دہشت گردوں کاراکٹوں سے حملہ تحصیلدار سمیت7 لیویز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ رسالدار میجر سمیت3 اہلکار زخمی ہو ئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی اطلاعات کے مطابق پاک ایران سرحدی پٹی کے قریب گل دان کے مقام پر لیویز چیک پوسٹ کے قریب کھڑی لیویز گاڑی پر دہشت گردوں نے راکٹوں حملہ کیا جس کے نتیجے میں تحصیلدار جیونی محمد نعیم کچگی ‘جمعدار علی جان ‘ سپاہی محمد امام ‘ سپاہی عبیداللہ ‘سپاہی نعمت ‘ سپاہی اکبر اورسپاہی محمد عامر شہید ہوگئے جبکہ رسالدار میجر عبداللہ ، سپاہی داؤد اور سپاہی ناظم شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا مقامی ذرائع کے مطابق 30 سے زائد دہشت گردوں نے لیویز اہلکاروں پر حملہ کیا ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا نشانہ بننے والی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جیونی میں لیویز کی گاڑی پرراکٹوں سے حملے کی مذمت کر تے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی گئی کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :