سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو میچ فکسنگ کے الزامات سے بری

سمارانائیکے کے خلاف اینٹی کرپشن قواعد توڑنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے، آئی سی سی نے سری لنکن بورڈ کو مطلع کردیا

جمعرات 25 اگست 2016 10:19

دبئی، کولمبو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو میچ فکسنگ کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ فروری سے معطل تھے۔سمارا نائیکے پر الزام تھا کہ گزشتہ سال میچ فکسنگ کے سلسلے میں سری لنکن کھلاڑیوں تک بکیز کی رسائی میں ان کا کردار تھا اور اس سلسلے میں ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ کو مطلع کیا ہے کہ سمارانائیکے کے خلاف اینٹی کرپشن قواعد توڑنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔تاہم اس کے باوجود فاسٹ باوٴلنگ کوچ کا سری لنکن کرکٹ کے ساتھ مستقبل پر سوالیہ نشان موجود ہے کیونکہ ان کے خلاف اس کے علاوہ ڈسپلن توڑنے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔سمارانائیکے کا رواں سال دسمبر تک سری لنکن کرکٹ سے معاہدہ ہے جسے ابھی تک ختم نہیں لیکن موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کے معاہدے میں توسیع کا کوئی امکان نہیں

متعلقہ عنوان :