سی پیک منصوبے پر خیبرپختونخوا کے تحفظات دور کردئیے گئے ہیں ، احسن اقبال

منصوبے سے بڑا فائدہ بھارت کو بھی ہوگا وہ مستقبل میں اس پر انحصار کرے گا،سرکاری ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء)منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ شروع میں سی پیک منصوبے پر خیبرپختونخوا کے کچھ تحفظات تھے وہ اب دور کردئیے گئے،اس منصوبے سے بڑا فائدہ بھارت کو ہوگا وہ مستقبل میں اس پر انحصار کرے گا۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت نے سی پیک منصوبے کو گیم چینجر کہلا دے تو پھر میں نے اس منصوبے کے ہر چیلنج کو قبول کیا،اس منصوبے کے تحت پاکستان ان تینوں ریجن کو ملا کر ایک معاشی بلاک بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ48ارب میں سے18ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ17ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شروع میں اس منصوبے پر کے پی کے کے کچھ تحفظات تھے وہ غلط فہمی تھی،وزیراعلیٰ کے پی کے کے تمام تحفظات دور کرلئے گئے ہیں۔گلگت بلتستان کے لوگوں نے سی پیک کو مینڈیٹ دیا،وہاں پر بے تحاشا سماجی اور اقتصادی ترقی ہوگی،سی پیک کوئی ایک دو سال کا منصوبہ نہیں یہ2030 تک مکمل کیا جائے گا،اس تکمیل میں کئی حکومتیں گزرجائیں گی