بسنت ایک اچھا تہوار جسے منانے کا میں حامی ہوں،حمزہ شہباز شریف

جمعرات 25 اگست 2016 09:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء) رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بسنت ایک اچھا تہوار جسے منانے کا میں حامی ہوں۔ بسنت کا تہوار منانے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موری گیٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بسنت منانے کے لئے محفوظ سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود بھی اپنے تایا نواز شریف کے ساتھ ریلوے روڈ پر بسنت منایا کرتا تھا لیکن اگر آج میں گڈی اڑاؤں گا تو تھانیدار مجھے بھی پکڑ کر لے جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میری رہائی کے لئے سفارش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے دوران استعمال کی جانے والی خصوصی ڈور نے ہم سے یہ تہوار چھین لیا ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے جبکہ احتجاج اور دھرنے کی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کردیا ہے جبکہ الطاف حسین کے نعرے کو کوئی محب الوطن برداشت نہیں کر سکتا۔

حمزہ شہباز نے دہلی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی لیگی کارکن کے اہلخانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی اور محمد شفیق کو دس لاکھ روپے اور محمد جمیل کو پندرہ لاکھ روپے کے امدادی چیک دیا۔