ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہمارا مقصد نہیں ،سید مراد علی شاہ

کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا نہیں سوچ سکتے، ایم کیو ایم کو قانون کے مطابق چلانا چاہئے،وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 25 اگست 2016 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہمارا مقصد نہیں نہ ہی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا سوچ سکتے ہیں ایم کیو ایم کو قانون کے مطابق چلانا چاہئے،ہماری کوشش کراچی میں امن وامان کا قیام ہے کراچی سے خوف کی فضا توڑنے کی کوشش کر رہا ہوں،پولیس اصلاحات لانی چاہئیں جس میں ہم ملوث رہے۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ22اگست کی تقریر میں لوگوں کو اکسایا گیا میڈیا چیلنجز پر حملے کافوری ایکشن لیا رینجرز اور پولیس نے فوری کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ حالات خراب ہوں اس واقعے کا مقدمہ آرٹلری تھانہ میں درج ہوا نعرے لگانے والی خواتین کی شناخت ہوگئی ہے خواتین کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ موجود ہے ایم کیو ایم کو قانون کے مطابق چلانا چاہئے،ہم نے حالات کو قابو میں کیا ہوا ہے میں نے لوگوں سے کہا کہ 23اگست کو کراچی کھلا ہوگا آپ سو جائیں اور صبح اپنے دفاتر کو جائیں،سندھ حکومت جاگ رہی ہے،23اگست کو تمام صورتحال نارمل تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ میں امن وامان رہے،مینڈیٹ والی جماعت سے حق چھین نہیں سکتا،ہمارا مقصد ایم کیو ایم کو ختم کرنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں،ہمارے پاس حکومت کرنے کیلئے سادہ اکثریت ہے ،ہم کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اصلاحات پر ہم سست رہے ہمیں پولیس اصلاحات لانی چاہئیں۔رینجرز28سال سے سندھ میں موجود ہے،رینجرز کے اختیارات میں توسیع ہمیشہ سے ہوتی ہے اور چند دن آگے پیچھے ہوجاتے ہیں،کراچی آپریشن تب کامیاب ہوگا جب سندھ پولیس پاؤں پر کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں خوف کا ماحول تھوڑا بہت بہتر ہوا ہے خوف کی فضا توڑنے کی کوشش کر رہا ہوں،کراچی آپریشن میں کافی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں صرف فوٹو سیشن کیلئے باہر نہیں نکلتا