لندن والے اپنی سیاسی پاور کوآسانی سے کراچی منتقل نہیں ہونے دیں گے،وہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بھارتی لائن پر چلتے ہیں،ایک ہفتے میں ایم کیو ایم کی صورت حال واضح ہو جائے گی،سید خورشید احمد شاہ

جمعرات 25 اگست 2016 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اگر پاکستان میں رہنا ہے تو پھر اس کی مٹی کا احترام بھی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لندن والے اپنی سیاسی پاور کوآسانی سے کراچی منتقل نہیں ہونے دیں گے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ وہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بھارتی لائن پر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں ایم کیو ایم کی صورت حال واضع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہم سب کو عزت دی، احترام دیا، رہن سہن دیا اور اس کے بدلے میں کوئی اس دھرتی کو دہشت گرد کہے یہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہم سب کی مضبوطی ھے ،عوام نے ہمیں پارلیمنٹ کے لئے منتخب کیا ہے اور ہم نے مسائل کا حل پارلیمنٹ کے اندر ڈھونڈنا ہے ۔