آسٹریلیا میں ایک فرانسیسی شہری کا چاقو سے حملہ، ایک برطانوی خاتون ہلاک

جمعرات 25 اگست 2016 10:12

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء )آسٹریلیا میں ایک فرانسیسی شہری نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے تین افراد پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس حملے میں ایک نوجوان برطانوی خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ ایک تیس سالہ برطانوی شہری شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس حملے میں آسٹریلیا کے ایک چھیالیس سالہ باشندے کو معمولی زخمی آئے ہیں۔ یہ واقعہ ریاست کوئینز لینڈ کے شمال میں سفری تھیلے کے ساتھ سیاحت کرنے والے سیاحوں کے ایک ہوسٹل میں پیش آیا۔ اس واقعے کا پس منظر ابھی واضح نہیں ہے۔ رواں برس مارچ سے آسٹریلیا میں مقیم اْنتیس سالہ حملہ آور کو پولیس نیگرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :