ترک حکومت نے 2800 سے زائد ججوں کو فارغ کر دیا

جمعرات 25 اگست 2016 10:12

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء )ترک حکام نے 2800 سے زائد ججوں کو فارغ کر دیا ہے۔ نشریاتی ادارے سی این این تْرک نے بتایا ہے کہ انقرہ حکومت کی جانب سے پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت میں مبینہ طور پر ملوث عناصر کے خلاف کیا جانے والا یہ تازہ ترین اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کی بناء پر اب تک سول سروس، عدلیہ اور پولیس کے اَسّی ہزار ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے۔