اٹلی نے عوام کیلئے زبردست تحفہ کا اعلان کردیا

حکومت 18 سال کے ہو جانے والے تمام نوجوانوں کو 500 یورودے گی

جمعرات 25 اگست 2016 10:06

روم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء )پاکستان جیسے ملک میں تو 18 سال کی عمر پر پہنچنے کے بعد بیشتر نوجوانوں کو روزگار کی فکر لاحق ہوجاتی ہے یا وہ پہلے ہی کوئی نہ کوئی کام کررہے ہوتے ہیں مگر ایک یورپی ملک کی حکومت نے اٹھارویں سالگرہ منانے والوں کو زبردست تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹلی کی وفاقی حکومت 18 سال کے ہو جانے والے تمام نوجوانوں کو 500 یورو (لگ بھگ 59 ہزار پاکستانی روپے) دے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے 15 ستمبر سے نئے پروگرام کا آغاز ہورہا ہے جس کے تحت 1998 میں پیدا ہونے والے نوجوانوں کو اٹھارویں سالگرہ پر یہ تحفہ دیا جائے گا، جبکہ جو پہلے ہی رواں سال کسی وقت اٹھارہ سال کے ہوچکے ہیں، انہیں بھی پانچ سو یورو دیئے جائیں گے۔اس فراخ دلانہ پالیسی کو متعارف کرانے کا مقصد نوجوانوں کے اندر میوزیمز، پارکس اور موسیقی کے پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے، جبکہ یہ نوجوان اس رقم کو کتابیں خریدنے اور فلمیں دیکھنے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔سرکاری حکام کے مطابق " اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ وہ ایسی برادری سے تعلق رکھتے ہیں جو انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے"۔

متعلقہ عنوان :