پاکستان مخالف نعرے لگنے پر دل اداس ہے ، جنید جمشید

بدھ 24 اگست 2016 10:41

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء) معروف مذہبی سکالر جنید جمشید نے کہا ہے کہ میرا دل اداس ہے کہ میرے شہر سے پاکستان مخالف نعری لگے ، اس شہر اور ملک کے سوا ہم کہاں جاسکتے ہیں ؟ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید نے کہا کہ پاکستان ہی ہمارا سب کچھ ہے میرا دل بہت دکھی ہے تو کراچی شہر میں اتنا بڑا عوامی مینڈیٹ رکھنے والی ایم کیو ایم پارٹی کی جانب سے پاکستان مخالف نعرے لگائے کراچی کی عوام کیا سوچ رہی ہوگی کہ ہم نے ایسی پارٹی کو اور ایسے نمائندوں کا چناؤ کیا جو پاکستان مخالف نعرے لگارہے ہیں

متعلقہ عنوان :