علامہ اقبال ائیرپورٹ :نیویارک جانے والی خاتون مسافر سے2کلو سونا برآمد

بدھ 24 اگست 2016 10:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نیویارک جانے والی خاتون مسافر کے قبضہ سے2کلو سونا برآمد ہونے پر ائیرپورٹ پر موجود کسٹمز حکام نے خاتون مسافر کوحراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ائیرپورٹ ٹریفک عاصم اعوان نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نزہت بخاری نامی خاتون نیویارک جانے کے لئے جب کسٹمزکاؤنٹر پر سامان چیک کرانے لگی تو اس کے سامان سے کاربن لیر کی شکل میں1995ء گرام سونا(تقریباً2کلوگرام) برآمد ہوگیا۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کاربن لیبر کی وجہ سے سکینگ کے دوران سونا واضع نہ ہوسکا تاہم جب اس کی مکمل چھان بین کی گئی تو وہ سونا نکلا نزہت بخاری نامی خاتون مسافر سے کسمٹز حکام تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :