پشاور اور خیبر ایجنسی میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیدیا

بدھ 24 اگست 2016 10:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء)پشاور اور خیبر ایجنسی میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی کرنسی استعمال پر پابندی عائد کر دینے اور اسے جرم قرار ینے کے بعد افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان کرنسی کے کاروبار سے وابستہ رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان ڈیلرز ، پاکستانی ڈیلرز کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تفصیلات وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو فراہم کریگی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان کرنسی کی خرید وفروخت میں غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کی دکانوں کو دوبارہ سیل کیا جائے گا ۔ اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے بیشتر دکانوں کو سیل کیا گیاتھا ۔ افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دیدی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :