جرمنی، فرانس اور اٹلی کا دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر یورپی یونین کو نئی تحریک دینے کا فیصلہ

بدھ 24 اگست 2016 10:57

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء )جرمنی، فرانس اور اٹلی نے دہشت گردی کے خطرات اور مہاجرین کے سیلاب کے پیشِ نظر یورپی یونین کو نئی تحریک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ اور اطالوی وزیر اعظم ماتیورینزی کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کہا کہ یونین کے رکن ملکوں کو اپنی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے لیے زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اسی لیے خفیہ اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ بہتر بنایا جانا اور دفاع کے شعبے میں تعاون کا دائرہ وسیع تر کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اطالوی وزیر اعظم کی دعوت پر ان تینوں ملکوں کے سربراہانِ مملکت و حکومت کی یہ ملاقات اٹلی کے جزیرے وینٹوٹینے پر عمل میں آئی۔