نائیجیریا کی فضائیہ کی کارروائی،’بوکو حرام‘ کے چند سرکردہ رہنماوٴں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بدھ 24 اگست 2016 10:57

نائیجیر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء )نائیجیریا کی ایئر فورس نے کہا ہے کہ اْس نے شدت پسند تنظیم ’بوکو حرام‘ کے چند سرکردہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے اور اس تنظیم کے سربراہ ابو بکر شیکاوٴ کو ممکنہ طور پر شدید زخمی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نائجیریا کی فوج نے کچھ عرصہ پہلے شیکاوٴ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بعد میں پتہ چلا تھا کہ فوج کے ہاتھوں وہ شخص ہلاک ہوا تھا، جو خود کو شیکاوٴ ظاہر کر رہا تھا۔ یہ حملہ بورنو ریاست کے سامبیسا جنگل میں واقع ایک گاوٴں تائیے پر کیا گیا تھا۔ فوج کے تازہ بیان پر ’بوکو حرام‘ کی جانب سے ابھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :