پاکستان کا سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار

بھارت سے واقعے کی تحقیقات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ

بدھ 24 اگست 2016 11:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگرد انہ واقعے کی تحقیقات سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگرد انہ حملہ جس میں42سے زائد پاکستانی شہریوں کی جانیں ضائع ہوئی تھیں ،کی آزادانہ و شفاف تحقیقات میں غیر ضروری تاخیر پر بھارتی حکومت کے ساتھ شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بھارت کی جانب سے واقعہ میں ملوث کچھ ملزمان کو بلاجواز بری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس نے ضروری قانونی کارروائی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت سے دہشت گرد حملے کی تحقیقات سے متعلق معلومات کا پاکستان سے تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :