ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا

غدار نہیں ہوں، سیاست میں کبھی نہیں آوٴنگا،اگر زیادہ تنگ کیاگیا توملک چھوڑ کر چلا جاوٴنگا قائد ایم کیو ایم کو بھی پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہیے، صحافیوں سے بات چیت

بدھ 24 اگست 2016 11:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے اور کہا ہے کہ میں غدار نہیں ہوں، سیاست میں کبھی نہیں آوٴنگا،اگر زیادہ تنگ کیاگیا توملک چھوڑ کر چلا جاوٴنگا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ قائد ایم کیو ایم کو بھی پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہیے ۔ منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اب ایم کیو ایم میں کبھی نہیں جاوٴں گااللہ تعالیٰ پاکستان اور کراچی کی حفاظت کرے ، سیاسی گفتگو اب بالکل نہیں کروں گا۔

باتوں میں بہت فرق ہے،کچھ دن میں پتاچل جائیگاجو نظر آرہا ہے وہ ہے نہیں،لندن اور پاکستان کی قیادت ایک پیج پر نہیں ہے ،ایم کیو ایم قیادت فاروق ستار سنبھالیں، ندیم نصرت سنبھالیں یاالطاف حسین سنبھالیں میرا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں ہے میں اب سیاست ہی نہیں کروں گا میرے لیے پاکستان سب کچھ ہے میں جو کچھ ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاروق ستاربھی کنفیوژن میں دکھائی دیتے ہیں،فاروق ستار بھی بہت زیادہ پریشان ہیں مجھے نہیں لگتا ہے ایم کیوایم کو الطاف حسین کے علاوہ لوگ قبول کریں گے ،میں کل تنہا کھڑا تھا جب کوئی دوسرا سامنے نہیں تھا، گزشتہ کچھ دنوں میں بہت کوشش کی کہ خون ریزی نہ ہو،میں نے دیکھا کہ چیزیں بہتر ہورہی ہیں تو ایم کیو ایم میں چلا گیا اور مجھے لگا کہ صورتحال کچھ بہتر ہوجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف نعرے پرمیں بار بار معافی مانگوں گا، میرا پاکستان ہے ۔انہوں نے الطاف حسین کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست چھوڑ دیں اور کتابیں لکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین جذبات ، زبان پر قابو نہیں رکھ سکتے تو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :