پولیس اہلکارسادہ لباس ہوکرکسی بھی جگہ چھاپہ نہیں ماریں گے، پولیس موبائل سے نمبرپلیٹ غائب نہیں کی جائے گی،آئی جی سندھ کا حکم

منگل 23 اگست 2016 10:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)سندھ کے انسپکٹرجنرل اے ڈی خواجہ نے حکم دیاہے کہ پولیس اہلکارسادہ لباس ہوکرکسی بھی جگہ چھاپہ نہیں ماریں گے پولیس موبائل سے نمبرپلیٹ غائب نہیں کی جائے گی اورپولیس اہلکارایسی کسی نجی گاڑی میں سفرنہیں کریں گے جس کی نمبرپلیٹ نوہوآئی جی سندھ پولیس نے پیرکے روزایگزیکٹوآرڈرجاری کیاکہ کراچی میں ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ سادہ لباس اہلکارچھاپے مارتے ہیں یاایسی پولیس موبائل اورنجی گاڑیوں میں سفرکرتے ہیں جن کی نمبرپلیٹ نہیں ہوتی توآئندہ اس پرمکمل پابندی ہوگی جہاں بھی چھاپہ ماراجائے گاپولیس اہلکاروردی میں اورپولیس موبائل میں ہوں گے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاانتباہ دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :