پا ک ریلوے ، پی آئی اے ، بنکوں سمیت صوبائی وفاقی اداروں میں قائم معمر افراد اور خواتین کیلئے کاونٹر ختم

منگل 23 اگست 2016 10:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)پاکستان ریلوے ، پی آئی اے ، بنکوں سمیت صوبائی وفاقی اداروں میں قائم معمر افراد اور خواتین کے لئے کاونٹر کو ختم کر دیاگیا ہے ۔ کاونٹر ختم ہونے کے باعث معمر افراد اور خواتین کو شدید ترین مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہاہے۔ اور لائنوں میں معمر افراد اور خواتین کھڑے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

معمر افراد کے لئے کاونٹر ختم ہونے کے باعث بنکوں میں معمر افراد کے گر جانے کے واقعات بھی رونماء ہو رہے ہیں ۔

سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وفاقی ، صوبائی حکومتوں ، اداروں ، بنکوں میں معمر افراد اور خواتین کے لئے علیحدہ کاونٹر ز قائم کئے گئے تھے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ تاہم ان اداروں کی غفلت کے باعث کاونٹرز کو اداروں نے اپنے مرضی سے ختم کردیا ہے جس کے باعث معمر افراد اور خواتین نے شدید احتجاج کیا ہے

متعلقہ عنوان :