اسلامی تکہ ریسٹورنٹ، چرسی ریسٹورنٹ اور شنواری ریسٹورنٹس کے منیجر صفائی کی ناقص صورتحال پر گرفتار،ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

منگل 23 اگست 2016 10:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں، ناقص صفائی اور گران فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے متعدد کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر مختلف ریسٹورنٹس ، فاسٹ فوڈز اور دیگر کی چیکنگ کی۔

اس دوران مختلف ریسٹورنٹس کے کچن بھی چیک کیے گئے۔ اسلامی تکہ ریسٹورنٹ ، چرسی ریسٹورنٹ اور شینواری ریسٹورنٹ کے کچن کی حالت انتہائی خراب تھی اور روٹی کا وزن بھی سرکاری مقرر کردہ وزن سے کم تھا۔ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے انتہائی برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ان ریسٹورنٹس کے منیجرز کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا اور انتظامیہ کو صفائی کی حالت بہتر بنانے اور روٹی کا وزن سرکاری مقرر وزن کے مطابق کر نے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی اور سید شاہ زیب نے جی ٹی روڈ اور فقیر آباد میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 18 کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمدنے صدر میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میر خواص خان وزیر نے کوہاٹ روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے 9 گران فروش گرفتار کیے۔انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار منیجرز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :