این اے 63 ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کا حمزہ شہباز اور راجہ مطلوب مہندی کو نوٹس جاری

منگل 23 اگست 2016 10:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)قومی اسمبلی میں حلقہ این اے 63جہلم ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز اور راجہ مطلوب مہندی کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جہلم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63میں انتخابی شیڈول جاری کیا جس کے بعد رہنمامسلم لیگ (ن)اور امیدوار راجہ مطلوب نے حلقے کا دورہ کیا جس پر ریٹرنگ آفیسر نے دونوں رہنماؤں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 48گھنٹے میں جواب طلب کر لیا۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقے کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس پر انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔