ایکنک اجلاس میں چکدرہ تا چترال 170کلومیٹرقومی شاہراہوں کے چار اہم منصوبوں کی منظوری مل گئی ہے،مظفر سید ایڈوکیٹ
چاروں روڈ سکیموں پر لاگت کا تخمینہ 47ارب جبکہ سوات موٹر وے کا 34ارب روپے ہے،صوبائی وزیر خزانہ
منگل 23 اگست 2016 10:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کے اجلاس میں ہمارے تجویز کردہ دیگر منصوبوں کے علاوہ چکدرہ تا چترال 132کلومیٹرقومی شاہراہ کی تعمیر و مرمت کے تین اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 17ارب 42کروڑ30لاکھ روپے ہے ان میں چکدرہ پل تا تیمرگرہ 40کلومیٹر روڈ، خاگرام تا دیربالا 44کلومیٹر اور دیر خاص تا کلہ کٹک (چترال) 48کلومیٹر روڈ سکیمیں شامل ہیں اسی طرح لواری ٹنل کے اطراف میں 40کلومیٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے نظرثانی تخمینہ میں چھ ارب روپے کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے جو سابقہ تخمینہ لاگت 20ارب 98کروڑ 50لاکھ روپے سے بڑھ کر 26ارب 85کروڑ 50لاکھ روپے کر دیا گیا جس پر وہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ذاتی مشکور ہیں اور اسکی بدولت شاہراہوں کا معیار بھی بین الاقوامی سطح پر آجائے گا اس کا انکشاف انہوں نے اسلام آباد میں ایکنک اجلاس میں شرکت اور صوبے کی نمائندگی کے بعد جڑواں شہروں میں مقیم باشندگان دیر و ملاکنڈ کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا جس نے حاجی فضل خبیر کی زیرقیادت ان سے پختونخوا ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے بعض مسائل و مشکلات سے انہیں اگاہ کرنے کے علاوہ صوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور کرپشن کے خاتمے اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی بیحد تعریف کی مظفر سید ایڈوکیٹ نے وفد کے معروضات کے مناسب ازالے کا یقین دلایا اور واضح کیا کہ انکی منتخب حکومت صوبے کے حقوق اور ترقیاتی معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ ایکنک کے مذکورہ 47ارب روپے کے چار روڈ سکیموں کے جلد از جلد اجراء کے علاوہ 34ارب روپے کی لاگت سے 81کلومیٹر لمبے سوات موٹروے کا سنگ بنیاد 25اگست کو رکھا جا رہا ہے جسکی تکمیل سے پورے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت و معیشت کے شعبوں میں انقلاب بپا ہو گا چکدرہ تا تیمرگرہ و دیر خاص شاہراہ کو ڈویل کیرج وے (دو رویہ) بنانے کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ دیرپائیں و بالا اور چترال کے تینوں اضلاع میں شاہراہیں اور انفراسٹرکچر جدید بنے نیز تاجکستان اور دیگر ملحقہ وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی روابط بڑھانے کی منصوبہ بندی بھی آسان بنے صوبائی ورکنگ پارٹی (پی ایس ڈی پی) میں دیر و چترال میں سینکڑوں کلومیٹر صوبائی شاہراہوں کی بہتری کی سکیمیں بھی شامل کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک سوات موٹروے کی شکل میں ایک بڑی شاہراہ ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان ترقیاتی پیکیج کا افتتاح کر رہے ہیں جو ملاکنڈ کے عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے کیونکہ شاہراہ کے اطراف میں صنعتی و تجارتی زون بھی قائم ہونگے جنکی بدولت روزگار کے مواقع بڑھنے کے علاوہ سیاحت کو بھی زبردست ترقی ملے گی انہوں نے کہا کہ یہ میگا منصوبہ صوبائی حکومت اپنے دستیاب وسائل سے شروع کر رہا ہے تاہم صوبے میں مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی روابط بڑھانے کی مخلصانہ کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکز شاہراہوں اور صنعت و سیاحت کے شعبوں میں صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کرے گا جو صوبے کا بنیادی حق ہونے کے علاوہ قومی یکجہتی کے فروغ میں تقویت کا باعث بھی بنے گا مظفر سید ایڈوکیٹ نے یقین دلایا کہ چکدرہ، تالاش اور تیمرگرہ سمیت ضلع دیر کے تمام بازاروں اور قصبوں کی خوبصورتی بڑھانے پر کام تیزی سے جاری ہے اسی طرح چھوٹی سڑکوں اور گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت اور آبنوشی و آبپاشی کی سہولیات کا عمل بھی مربوط انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ لوگ ان سے بروقت اور حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکیں
منگل 23 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
اے پی ایم ایل اور پی ٹی آئی اتحاد کر کے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو شکست دے سکتی ہیں،پرویز مشرف
-
ملتان،قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو نامعلوم دباوٴ پر بری الذمہ قرار دینے کی سر توڑ کوششیں
-
ایکنک اجلاس میں چکدرہ تا چترال 170کلومیٹرقومی شاہراہوں کے چار اہم منصوبوں کی منظوری مل گئی ہے،مظفر سید ایڈوکیٹ
-
چیف جسٹس کی ہنگامی طورپرپمزآمد،ای ڈی سمیت دیگرافسران ،ڈاکٹرزکی دوڑیں لگ گئیں
-
کانگووائرس ٹسٹ لیب کی سہولت پنجاب میں کیوں نہیں،وزیراعلیٰ برہم
-
چنیوٹ،40سالہ شخص سے زبردستی شادی پر13سالہ لڑکی کی خودکشی کی کوشش
-
این اے 63 ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کا حمزہ شہباز اور راجہ مطلوب مہندی کو نوٹس جاری
-
اسلامی تکہ ریسٹورنٹ، چرسی ریسٹورنٹ اور شنواری ریسٹورنٹس کے منیجر صفائی کی ناقص صورتحال پر گرفتار،ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور
-
پا ک ریلوے ، پی آئی اے ، بنکوں سمیت صوبائی وفاقی اداروں میں قائم معمر افراد اور خواتین کیلئے کاونٹر ختم
-
پولیس اہلکارسادہ لباس ہوکرکسی بھی جگہ چھاپہ نہیں ماریں گے، پولیس موبائل سے نمبرپلیٹ غائب نہیں کی جائے گی،آئی جی سندھ کا حکم
-
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ دوسرے ایڈیشن کا فائنل پاکستان میں کرانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے ،پنجاب حکومت کو ہدایت کردی گئی
-
ایران سے شامی باغیوں پر روسی حملوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے، تہران حکومت
-
لیبیا: پارلیمنٹ نے یونٹی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی
-
جرمنی، فرانس اور اٹلی کے لیڈروں کی خصوصی میٹنگ
-
سرکوزی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
-
جنوبی سوڈان غیر ملکی فوجی دستوں کی تعیناتی پر رضامند
-
’اسلامک اسٹیٹ‘ کا مکمل صفایا کر دیں گے، ترکی کا عزم
-
نریندر مودی،افغان صدر کا کابل میں قدیم محل کا مشترکہ افتتاح
-
مذہب تبدیل کرنیوالی بالی ووڈ ادکارہ علیشاخان نے تشدد پر خاوند کے خلاف درخواست دائر کر دی
-
آسٹریلیا: پچاس فیصد خواتین پولیس اہلکار جنسی طور پر ہراساں
-
بھارت : پولیس کی گود میں چڑھ کر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
متحدہ کے قائد کی ہدایت پر کارکنان نے کراچی پریس کلب کے باہر گزشتہ 6روز جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی
-
کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے مجھ سمیت ہرپاکستانی کے دل کوٹھیس پہنچی ،وزیراعظم نوازشریف
-
برطانیہ میں الطاف حسین کی نفرت انگیزتقاریرکے خلاف تحقیقات جاری ہیں،سکاٹ لینڈیارڈ
-
آرمی چیف کا ڈی جی رینجرز کو فون ، کراچی میں پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کردیا
-
ایکنک اجلاس، 89کلو میٹر لاہور سیالکوٹ موٹر وے منصوبے کی 43 ارب میں منظوری
-
طارق فاطمی کی اوآئی سی سفراء کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیر ں پر بریفنگ
-
وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، ہوم سیکرٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس، ڈی جی (ایم ... مزید
-
پاک فوج کا آپریشن خیبر 3جاری ،40دہشتگرد ہلاک21زخمی
-
پاکستان کا روس اور ترکمانستان سے بجلی کی خریداری کیلئے آمادگی کا اظہار
-
پاناما لیکس معاملے پر میں نے کسی کو ڈسمس یا بری نہیں کرنا ،ایازصادق
-
بجلی کی 1180میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ آئندہ سال دسمبر میں مکمل ہو جائیگا، انجینئر منصور علی خان
-
پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ،میجرجنرل بلال اکبر
-
کراچی حملہ پاکستان کے مفاد کے خلاف ہے، کسی سیاسی جماعت کو بیچ میں نہ لایا جائے، اسحاق ڈار
-
پاکستانیوں کو ویزا استثنیٰ نہیں دیا گیا،امریکی سفارتخانہ
-
نسی پیک منصوبے کی نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.