مذہب تبدیل کرنیوالی بالی ووڈ ادکارہ علیشاخان نے تشدد پر خاوند کے خلاف درخواست دائر کر دی

منگل 23 اگست 2016 11:07

مبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء )بالی ووڈ ماڈل اور اداکارہ علیشا خان نے اپنے خاوند پر زدوکوب کرنے کا الزام عائد کر تے ہوئے تھانے میں درخواست دائر کر دی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شادی کیلئے مذہب تبدیل کرنیوالی بالی ووڈ اداکارہ علیشا خان اپنے خاوند اور فلم پروڈیوسر لوو کپور کے مبینہ تشدد کے خلاف غازی آباد تھانے پہنچ گئیں اور زدوکوب کرنے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے خاوند کیساتھ غازی آباد میں کراسنگ ری پبلک پر کرائے کے فلیٹ میں رہتی ہے تاہم اس کے خاوند نے ہوٹل میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اکیلا چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اداکارہ نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ لوو کپور اسے طلاق دینا چاہتا ہے مگر وہ اپنے رشتے کو تباہ نہیں کرنا چاہتی۔ غازی آباد پولیس انچارج کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ علیشا خان نے لوو کپور سے شادی کر نے کیلئے اپنا مذہب تبدیل کیا تھا۔ علیشا خان نے عمران ہاشمی کیساتھ فلم ”آئینہ “ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔