’اسلامک اسٹیٹ‘ کا مکمل صفایا کر دیں گے، ترکی کا عزم

منگل 23 اگست 2016 11:01

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء )ترکی کی جانب سے پیر کے روز کہا گیا ہے کہ وہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا مکمل صفایا کر دے گا۔ انقرہ حکومت کی جانب سے یہ بیان شامی سرحد کے قریب واقع ایک ترک علاقے میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ایک شادی کی تقریب میں کیے گئے اس خودکش حملے کے نتیجے میں 22 بچوں سمیت 54 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ترک حکام کے مطابق اس حملے میں ملوث خودکش بمبار کی عمر بارہ تا چودہ برس کے درمیان تھی۔ ترک حکام نے بتایا ہے کہ اس حملے میں قریب ویسی ہی ڈیوائس کا استعمال کیا گیا، جیسی اکتوبر 2015ء میں انقرہ بم حملوں میں استعمال کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :