جنوبی سوڈان غیر ملکی فوجی دستوں کی تعیناتی پر رضامند

منگل 23 اگست 2016 11:01

خرطوم( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء )خانہ جنگی کے شکار افریقی ملک جنوبی سوڈان کی حکومت علاقائی امن دستوں کی تعیناتی پر رضامند ہو گئی ہے۔ اس پیش رفت کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کی ہے۔ قبل ازیں جنوبی سوڈان کی حکومت نے غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کو مسترد کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کا ادارہ سکیورٹی کونسل رواں مہینے کے اوائل میں جنوبی سوڈان میں اضافی امن دستوں کی تعیناتی کے پروگرام کی منظوری دے چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے پہلے سے موجود امن دستوں کے ہمراہ مزید چار ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اْن کے ملک نے جنوبی سوڈان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی امداد کی فراہمی کے لیے 138 ملین ڈالر کی منظوری بھی دے دی ہے۔