سرکوزی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

منگل 23 اگست 2016 11:01

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء )فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی نے اگلے برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کا اعلان کر دیا ہے۔ سارکوزی نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان فیس بک پر کیا۔

(جاری ہے)

اکسٹھ برس کے قدامت پسند سیاستدان کو سن 2012 میں موجودہ صدر فرانسوا اولانڈ نے شکست سے دوچار کیا تھا۔ سارکوزی کو پارٹی نامزدگی کے لیے اپنی جماعت کے داخلی انتخابات کا سامنا کرنا ہو گا۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر اولانڈ اپنے ملک میں انتہائی غیر مقبول ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :