لیبیا: پارلیمنٹ نے یونٹی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی

منگل 23 اگست 2016 11:00

طرابلس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء )شمالی افریقہ کے شورش زدہ ملک لیبیا کی پارلیمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت کے خلاف پیش کردہ عدم اعتماد کی قرارداد پارلیمان نے منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی رائے شماری کے دوران 101 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ مخالفت میں 61 ممبروں نے ووٹ دیا۔

پارلیمنٹ کے اِس خصوصی اجلاس میں 39 اراکان نے شرکت کرنے سے گریز کیا۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ اِس رائے شماری کے بعد آیا یونٹی حکومت تحلیل ہو گئی ہے۔ لیبیا کی پارلیمنٹ اِس وقت تبروک نامی شہر میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ اور مغربی طاقتوں کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :