طارق فاطمی کی اوآئی سی سفراء کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیر ں پر بریفنگ

اوآئی سی ممالک کومسئلہ کشمیرپرآوازاٹھانی چاہئیے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کوحقیقت میں تبدیل کرنے کواقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یقینی بناناچاہئیے،معاون خصوصی برائے امور خارجہ

منگل 23 اگست 2016 11:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء ) وزیر اعظم کے امور خارجہ پر معاون خصوصی طارق فاطمی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر او آئی سی کے سفراء کوبریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے امور خارجہ کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی نے او آئی سی کے ممبران ممالک کے سفراء کو بھارت کے زیر تسلط آزاد جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی ہونے والی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ دی معاون خصوصی نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جو قابض بھارتی افواج کی جانب سے جارحانہ طاقت کے اندھادھند استعمال کے نتیجے میں واقع ہورہی ہیں پر پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے حالیہ دورے میں سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کے قتل عام اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان خطوط کے تبادلے اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے بات چیت کے آغاز کیلئے اپنے عہدے کی خدمات پیش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے معاون خصوصی نے پاکستان کا تمام تصفیہ طلب مسائل بشمول مسئلہ کشمیر پر بات چیت اورپرامن حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے معاون خصوصی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی جانب سے اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں ایمان کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے زور دیا کہ اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کے تحت او آئی سی ممالک کو اس مسئلے پر اپنی آواز اٹھانی چاہیے اور لائن آف کنرول میں خون خرابہ روکنا چاہیے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو حقیقت میں تبدیل کرنے کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنانا چاہیے

متعلقہ عنوان :