وزیراعظم نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کردیا

عوام خوشحالی،ترقی کا ساتھ،بدامنی،فساد کی سیاست مسترد کر دیں،نوازشریف کراچی سے خیبر اب تک سڑکوں کا جال بچھاائیں گیں کسی کو سڑکیں بنانے اور کسی کو ان پر احتجاج کرنے کا مینڈیٹ ملا،کنٹینر پر بیٹھنے والے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی کے خلاف ہیں،سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

منگل 23 اگست 2016 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم ترقی اور خوشحالی کے کنٹینر پر کھڑے ہیں مخالفین ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں عوام خوشحالی اور ترقی کا ساتھ دیں اور بدامنی اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیں، کراچی سے خیبر اب تک سڑکوں کا جال بھچائیں گئے کسی کو سڑکیں بنانے اور کسی کو ان سڑکوں پر احتجاج کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے ہم سڑکیں بنا رہے ہیں وہ ان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیںِ، سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج سیالکوٹ میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے اور سیالکوٹ پورے ملک سے مل رہا ہے آج سیالکوٹ لاہور موٹر وے کا افتتاح کرنے آیا ہوں جس کا کچھ عرصہ قبل وعدہ کیا تھا یہ 90کلو میٹر موٹر وے ایک بہترین موٹر وے ہوگی یہ سڑک سیالکوٹ سے پسرور اور ڈسکہ تک جائے گی، انہوں نے کہا کہ اب مایوسی کے اندھرے چھٹ رہے ہیں، کنٹینر پر بیٹھنے والے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی کے خلاف ہیں ہم ملک میں ترقی چاہتے ہیں ملک سے لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ2013ء میں لوگ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر تھے آج لوڈشیڈنگ بہت کم ہو چکی ہے اور 2018ء میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ 1999ء میں جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو اسلام آباد سے لاہور موٹر وے بن چکی تھے اور 2013ء میں ہم آئے تو یہی موٹر وے تھی آج موٹر وے لاہور سے ملتان جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شاھینوں اور اقبال کا شہر ہے یہاں کے عوام سے پیار کرتاہوں سیالکوٹ لاہور موٹر وے کے لیے 45ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، ایسے کسی منصوبے پاکستان کے عوام کے لیے قربان ہیں، سیالکوٹ کے عوام اس تحفے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے یہ منصوبہ2سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم بھی کنٹینر پر چڑھے ہیں لیکن یہاں کنٹینر کی سیاست نہیں ہو رہی یہ ترقی اور خوشحالی کا کنٹینر ہے، انہوں نے کہا کہ خدا نے کسی کو سڑکیں بنانے اور کسی کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، پاکستان کا نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے وہ لوگ ٹی وی پر آکر کہتے ہیں کہ نواز شریف کو 2سال اور مت دو یہ اگر 2سال اور رہے تو 2018ء میں بھی حکومت بنا لیں گے، انہوں نے کہا کہ فیصلہ آپ عوام نے کرنا ہے کہ عوام کو استحکام چاہئے یا بدامنی، امن چاہئے یا فساد، معاشی ترقی، خوشحالی چاہئے یا غربت، سکون چاہئے یا جنون چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہم سکون، خوشحالی، محبت اور ترقی کے راستے پر چل رہے ہیں اور کچھ لوگ فساد کی سیاست کر رہے ہیں عوام فساد کی سیاست کو مسترد کر دیں، انہوں نے کہا کہ خوش نصیبی کبھی کبھی دستک دیتی ہے، آج خدا کے فضل و کرم سے خوشحالی اور خوش نصیبی ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے اور انشاء اللہ خوشحالی اب پاکستان کے عوام کا مقدر بنے گی جسے کوئی چھین نہیں سکتا، انہوں نے کہا کہ ہم اگلے 2سالوں میں وہ کام کریں گے جو ترقی کی تاریخ بن جائے گی، ہم فوج، پولیس کے افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جھنوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دہشتگردی کو ختم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی آج بجلی کے بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، 2018ء میں پاکستان کے عوام کو سستی بجلی ملے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، ہم پی آئی اے کو ٹھیک کر رہے ہیں پی آئی اے بہتر ہو رہا ہے پی آئی اے کی نئی پریمئر سروس سیالکوٹ سے بھی شروع کی جائے گی، سیالکوٹ پاکستان کا بہترین شہر بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف تحریک والوں کے ساتھ عوام نہیں تحریک تو ہمارے چل رہی ہے جس کے ساتھ لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے ڈسکہ، سیالکوٹ سے سمبڑیال تک سڑک اور سیالکوٹ سے کھاریاں تک موٹر وے بنانے کا بھی اعلان کیا۔