کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے مجھ سمیت ہرپاکستانی کے دل کوٹھیس پہنچی ،وزیراعظم نوازشریف

وطن کی سلامتی اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،اشتعال انگیزبیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے،پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کاحساب ہوگا،الطاف حسین کے بیان پرردعمل

منگل 23 اگست 2016 11:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے کہ کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے مجھ سمیت ہرپاکستانی کے دل کوٹھیس پہنچی ہے ،وطن کی سلامتی اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،اشتعال انگیزبیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے،پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کاحساب ہوگا ۔ان خیالات کااظہاروزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے قائدایم کیوایم الطاف حسین کے بیان کے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیزبیانات سے مجھ سمیت ہرپاکستانی کے دل کوٹھیس پہنچی ،وطن کی سلامتی اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اشتعال انگیزبیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ،ہم اسی سرزمین سے اٹھے اوراسی میں واپس جاناہے ،اس سرزمین کی سرحدوں سمیت اس کی عزت وآبروکی حفاظت ہم سب پرلازم ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماراگھرہے اورہم اپنے گھرکی حرمت کی حفاظت کرناجانتے ہیں ،پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کاحساب ہوگا.پاکستان کے خلاف بات نہیں سن سکتے ناخلاف بولنے والوں کومعاف کرسکتے ہیں ۔