9ویں جماعت کا خراب نتیجہ ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ سزاوٴں کے لیے تیار ہوجائیں

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز سے ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی فہرستیں طلب کرلیں

پیر 22 اگست 2016 10:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) 9ویں جماعت کا خراب نتیجہ ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ سزاوٴں کے لیے تیار ہوجائیں۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز سے ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی فہرستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے لاہوراور پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ای ڈی او ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ نویں جماعت میں ناقص کارگردگی دکھانے والے اساتذہ کی فہرستیں مرتب کرکے جلدازجلد ڈی پی آئی کو بھیجی جائیں۔

تاکہ ناقص کارگردگی دکھانے والے اساتذہ کی نشاندہی ہونے کے بعد ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مختلف کیٹگریز پرفارما بھی مرتب کیا گیا ہے جس میں جماعت اورسبجکیٹ کے متعلقہ اساتذہ بھی شامل ہوں گے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی ہدایات پر ان اساتذہ کی باقاعدہ فہرستیں بنا کر انہیں ان کی کارگردگی کے مطابق سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :