سکردو، سیاحوں کی جیپ کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

پیر 22 اگست 2016 10:21

اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) شمالی علاقاجات کے علاقے اسکردو میں سیاحوں کی جیپ کو حادثے کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق سدپارہ کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق ہو گئے، سیاحوں کی گاڑی دیو سائی سے اسکردو جارہی تھی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے کی وجہ تیز رفتاری تبائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :