اسلام آباد ، فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان

قبائلی علاقہ جات کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانے ،ایف سی آر کا قانون ختم کرنے کی تجویز زیر غور

پیر 22 اگست 2016 10:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے جبکہ پارلیمنٹ کی فاٹا اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی فاٹا اصلاحات کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات میں فاٹا میں ایف سی آر کا قانون ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ قبائلی علاقہ جات کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

تجاویز پر عملدرآمد کے لئے قانونی و آئینی ماہرین سے مشاورت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فاٹا میں آئندہ برس بلدیاتی انتخابات بھی منعقد کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ قوی امکان ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں فاٹا میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی فاٹا میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات ہونگے۔

متعلقہ عنوان :