پی سی بی باوٴلنگ کوچ مشتاق احمد کے معاملے پر خاموشی سے مٹی ڈالنے لگا

آئی سی سی قانون کے تحت ہر کھلاڑی کا الگ کمرے میں رہنا ضروری ہے شہریار خان نے میڈیا کے دباؤ میں تحقیقات کرانے کا بیان دیا ،معاملے کو طول دینے کے حق میں نہیں ، ذرائع

اتوار 21 اگست 2016 11:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی ٹیم کے باوٴلنگ کوچ مشتاق احمد کے معاملے پر خاموشی سے مٹی ڈالنا شروع کردی ، کئی دن گذرنے کے باوجود ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوران پاکستانی باوٴلنگ کوچ مشتاق احمد نے الگ الگ کمروں میں قیام پذیر افتخار احمد اور رضوان احمد کو ایک کمرے میں بھیج کر دوسرا اپنی فیملی کو دیدیا تھا،آئی سی سی قانون کے تحت ہر کھلاڑی کا الگ کمرے میں رہنا ضروری ہے واقعہ کا علم جب بورڈ کو ہوا اس نے زیادہ اہمیت نہیں دی مگر میڈیا میں آنے کے بعد پی سی بی شہریار خان کو بھی بیان دینا پڑا کہ تحقیقات کروائینگے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اس معاملے کو طول دینے یا تحقیقات کروانے کے حق میں نہیں ہے اور چیئرمین نے بھی صرف میڈیا کے دباؤ میں یہ بیان دیا تھا