پیزا ہٹ کا بھارتی بیڈمنٹن پلیئرپی وی ساندھو کی ہم نام خواتین کے لیے مفت پیزے کا اعلان

اتوار 21 اگست 2016 11:42

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء )فاسٹ فوڈ چین پیزا ہٹ نے بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی ساندھو کی ہم نام خواتین کے لیے مفت پیزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی وی ساندھو نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپکس مقابلوں کے ویمن بیڈمنٹن سنگلز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جس کے بعد پورے بھارت میں ان کی دھوم مچی ہوئی ہے معروف فاسٹ فو ڈ چین پیزا ہٹ نے بھارت میں ہفتے کے روز ساندھوں کی ہم نام خواتین کو پیزا مفت دینے کا اعلان کیا یاد رہے کہ پیزا ہٹ نے اس سے قبل ریلسنگ میں پہلی مرتبہ کانسی کا تمغہ جیتنے والی ساکشی کیلئے بھی یہ اعلان کیا تھا

متعلقہ عنوان :