ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستا

فی تولہ سونے کی قیمت52ہزار800روپے سے کم ہوکر52ہزار600روپے پرآگئی

اتوار 21 اگست 2016 11:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء)ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1341ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت52ہزار800روپے سے کم ہوکر52ہزار600روپے پرآگئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت45ہزار85روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی ۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا1ڈالر مہنگا ہوا۔