راولپنڈی،خواتین پرخنجرحملوں میں ملوث ملزم کامتعددوارداتوں کااعتراف

والدہ کا1سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا،پھوپھیوں کاسلوک والدہ سے اچھانہیں تھا،سوتیلی ماں کے سلوک کے باعث عورتوں اورلڑکیوں سے نفرت ہوگئی،15،16خواتین اورلڑکیوں کوچھری کے وارسے زخمی کیاجن کی عمریں15تا35سال تھیں،جیب سے چھری لے کرنکلتااورموقع ملنے پراکیلی لڑکی دیکھ کروارکردیتا،ملزم کاموٴقف

اتوار 21 اگست 2016 11:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء)تھانہ مورگاہ کے علاقے میں خواتین اور کم عمر لڑکیوں پر خنجر حملوں کے الزام میں گرفتار ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کااعتراف کر لیا ہے ذرائع کے مطابق تھانہ مورگاہ کے رہائشی محمد علی نے تفتیشی ٹیم کے روبروبیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ 1سال کی عمرمیں اس کی والدہ کا انتقال ہو گیابڑا ہونے پر رشتہ داروں سے پتہ چلا کہ میرے والد کی بہنوں(پھوپھیوں)کا سلوک میری والدہ سے کبھی اچھا نہیں رہا اور سوتیلی والدہ نے بھی کبھی میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اس نے مزید کیا ان تما م باتوں کو سوچ کر دماغ میں ہمیشہ بری سوچیں آتی تھیں اور مجھے عورتو ں اور لڑکیوں سے نفرت ہے اس نے اپنے اقبالی بیان میں بتایا کہ اس نے 15،16خواتین اور لڑکیوں کو چھری کے وار کر کے زخمی کیا ہے جن کی عمریں 15تا 35سال ہو نگی اس نے بتایا کہ وہ گھر سے چھری جیب میں لے کر نکلتا اور موقع ملنے پر اکیلی لڑکی دیکھ کر وار کر دیتا تھا یاد رہے کہ ملزم محمد علی کو پولیس نے 9اگست کباب والی گلی سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ روٹیاں لینے تندور پر آیا

متعلقہ عنوان :