اوکاڑہ، دو دلہنیں شادی چھوڑ کر عوامی تحریک کی قصاص ریلی میں شریک

کارکنوں کا فلگ شگاف نعروں سے استقبال

اتوار 21 اگست 2016 11:48

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء )اوکاڑہ میں دو دلہنیں اپنی شادی کی تقریبات کو چھوڑ کر عوامی تحریک کی قصاص ریلی میں شریک ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک نے اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی۔ ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس ریلی میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب اپنے ہاتھوں پر مہندی لگائے دو دلہنیں بھی اس میں شریک ہوئیں۔ان میں سے ایک دلہن کا ولیمہ تھا جبکہ ایک کی بارات تھی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے دلہے بھی تھے۔ کارکنوں نے اس موقع پر فلگ شگاف نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :