ترکی کے وزیر خارجہ ایران کے اچانک دورے پر تہران پہنچ گئے

اتوار 21 اگست 2016 11:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء) ترکی کے وزیرخارجہ ملیوت گاسسوگلوہ ایران کے اچانک دورے پر تہران پہنچ گئے میڈیا رپورٹس میں ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ ملیوت گاسسوگلوہ گزشتہ دنوں اچانک ایران کے دورے پر آئے تاکہ علاقائی ایشوز پر بات چیت کی جا سکے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہراتر قاسمی کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں علاقائی اور دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا واضح رہے کہ ایران اور ترکی شام میں اپوزیشن کی مخالفت کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :