نکاراگوا: آئل ریفائنری کی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

امریکا، کینیڈا اور وینزویلا سے آگ بجھانے والے ماہرین کی مدد طلب

اتوار 21 اگست 2016 11:54

مناگوا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء )وسطی امریکی ملک نکاراگوا کی اکلوتی آئل ریفائنری میں لگی آگ پر تیسرے دن بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ گزشتہ بدھ سے لگی آگ تقریباً بے قابو ہو چکی ہے۔ فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے جدید آلات کی کمی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ریفائنری دارالحکومت مناگوا سے ستر کلومیٹر کی دوری پر پورٹو سانڈینو میں واقع ہے۔ یہ پوما انرجی کمپلیکس کا حصہ ہے۔ مناگوا نے امریکا، کینیڈا اور وینزویلا سے آگ بجھانے والے ماہرین کی مدد طلب کر لی ہے۔ ریفائنری کے قصبے میں تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :