یمن سے سعودی شہرنجران میں راکٹ حملہ ،سعودی شہری جاں بحق ،چھ افراد زخمی

اتوار 21 اگست 2016 11:52

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء )یمن سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ہو گیاہے جبکہ چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطا بق راکٹ حملے میں چھ افراد زخمی ہیں جن میں ایک پاکستانی جبکہ پانچ یمنی شہری شامل ہیں ،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے پہنچ کر کنٹرول سنبھال لیاہے۔راکٹ حملے کے باعث متعدد عمارتیں ،دکانیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں ہیں۔