افغان فورسز کی کارروائیاں، 75دہشت گرد ہلاک

طالبان جنگجوؤں نے ضلع قندور پر قبضہ کر لیا

اتوار 21 اگست 2016 11:51

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء) افغان سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے75دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا ہے،دوسری جانب طالبان جنگجوؤں نے ضلع قندور پر قبضہ کر لیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے شدت پسند وں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کرتے ہوئے 75دہشتگرد ہلاک کر دئیے ہیں، یہ کارروائیاں افغانستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہیں جبکہ افغان حکام کا مزید کہنا ہے کہ طالبان نے قندور کے ایک اہم ضلع پر قبضہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :