صنعاء میں حوثی باغیوں اور سابق صدر صالح کی حمایت میں ریلی

اتوار 21 اگست 2016 11:51

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء )ہفتے کے روز ہزاروں کی تعداد میں افراد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں شیعہ حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حمایت میں ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ صالح اور باغیوں نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور اقوام متحدہ نے مسترد کر دیا تھا۔ حوثیوں نے سن دو ہزار چودہ میں صنعاء پر قبضہ کیا تھا۔ گزشتہ برس مارچ سے سعودی عرب اور امریکی حمایت یافتہ اتحاد باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔