گرینڈڈیموکریٹک الائنس دسمبر تک ختم ہوجائے گا،منظور وسان

جی ڈی اے کے اکثررہنماء پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گے، جے ڈے اے کے کچھ رہنماء تحریک انصاف میں بھی شامل ہونگے،صوبائی وزیر کی پیشین گوئی

اتوار 21 اگست 2016 12:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء)صوبائی وزیر صنعت منظور وسا ن نے پیشین گوئی کی ہے کہ گرینڈڈیموکریٹک الائنس دسمبر تک ختم ہوجائے گااورجی ڈی اے کے اکثررہنماء پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گے جبکہ جے ڈے اے کے کچھ رہنماء تحریک انصاف میں بھی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ میرے خواب سچے ثابت ہو رہے ہیں جلد کراچی کی ایک اہم سیاسی شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیر صدرالدین شاہ کب پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے ابھی پتانہیں،غوث علی شاہ کے پاس پیپلزپارٹی میں شمولیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

متعلقہ عنوان :